20 نومبر 2014 - 10:32
مبارک ہو: عراقی افواج بیجی ميں داعشیوں کو پسپا کرکے آئل ریفائنری تک پہنچ گئیں

عراق میں حکام کے مطابق سرکاری فوج بیجی میں داعش کے شدت پسندوں کو پسپا کرنے کے بعد تیل صاف کرنے کے سب سے بڑے کارخانے تک پہنچ گئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں حکام کے مطابق سرکاری فوج بیجی میں داعش کے شدت پسندوں کو پسپا کرنے کے بعد تیل صاف کرنے کے سب سے بڑے کارخانے تک پہنچ گئی ہے۔ عراقی جنرل عبدالوہاب نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ یہ لمحہ عراق کے تیل کے کارخانے کو آزاد کراونے کے لیے کلیدی ہو سکتا ہے۔ عراقی افواج کا بیجی شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑائی میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک عراقی صحافی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ’بیجی کے کارخانے کو دولتِ اسلامیہ کا قبرستان‘ بنا دیا۔ خیال رہے کہ عراق کے تیل صاف کرنے کے سب سے بڑے کارخانے پر گذشتہ پانچ مہینوں سے دولتِ اسلامیہ قبضہ کر رکھا ہے۔

.......

/169